Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیزاورجرمانہ بڑھانے کی ہدایت |

کراچی میں منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیزاورجرمانہ بڑھانے کی ہدایت

کراچی:چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 78 لاکھ خاندانوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے آٹا کی مد میں 2 ہزار روپے فی خاندان دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اب تک 16 لاکھ 16 ہزار422 خاندانوں میں آٹا کی مد میں مجموعی طور3 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کردیئے گئے۔
رمضان المبارک میں قیمتوں میں کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر لاڑکانہ،کمشنرشہید بینظیرآباد اورکمشنرسکھرکو جرمانہ کی رقم بڑھانے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرخود پرائس کنٹرول کو مانیٹرکریں،انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کومنافع خوروں کیخلاف کارروائی مزید تیزکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں کی اشیاء قبضے میں لیکرموقع پرسرکاری نرخوں میں آکشن کی جائے،صوبے میں حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ بچت بازاروں ضروری اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،تمام بچت بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی اورپھل کے اسٹال لگائے جائیں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنرمیرپورخاص کی سفارش پرڈیوٹی انچارج مارکیٹ کمیٹی میرپورخاص کو غفلت برتنے پرمعطل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت کے جاری کردہ احکامات پرکسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنر،سیکریٹری زراعت، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن،ڈی جی مارکیٹ کمیٹی،تمام ڈپٹی کمشنراوردیگرشریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبے میں بچت بازار اور قیمتوں پرکنٹرول کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق تمام ڈویژنل کمشنرز نے اگاہی دی،کمشنرکراچی محمد اقبال میمن نے بتایا کے رمضان میں کراچی میں 1833 منافع خوروں کیخلاف کارروائی میں 91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کمشنرحیدرآباد نے بتایا کہ حیدرآباد میں 40 لاکھ روپے،میرپورخاص ڈویژن میں 6 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔