کراچی: اہرامراض چشم کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ڈاکٹربیربل کی اسسٹنٹ قرۃ العین کے سابق منگیتر زبیرکوحراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیرڈاکٹربیربل کو قراۃ العین سے منگنی ٹوٹنے کا ذمہ دارسمجھتا تھا جبکہ زخمی اسسٹنٹ قراۃ العین کے بیان کی روشنی میں زبیرسے تفتیش کی جاری ہے۔
ذرائع نے کہا کہ قراۃ العین بھی 2 روزسے تفتیش کیلئے پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ڈاکٹربیربل کو ممکنہ طورپرریکی کرکے نشانہ بنایا گیا،ڈاکٹربیربل کے قتل کا مقدمہ گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا،مقدمے کے متن میں مقتول ڈاکٹرکے بھائی نے قرۃ العین پرقتل کا شبہ ظاہرکیا تھا۔