Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھٹو خاندان 44 سال بعد بھی انصاف کا منتظرہے،مرتضیٰ وہاب | زرائع نیوز

بھٹو خاندان 44 سال بعد بھی انصاف کا منتظرہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان و مشیرقانون بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 44 سال گزرنے کے بعد بھی بھٹو خاندان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے قتل کے حوالے سے انصاف کا منتظرہے،چیف جسٹس آف پاکستان بھٹو قتل کیس کے حوالے سے دائرریفرنس پرنظرثانی کریں،کل ( 5 اپریل) بلاول بھٹو گمبٹ میں پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کے انقلابی منصوبے کا افتتاح کرینگے، 78 لاکھ افراد جنکی ماہانہ آمدنی 50 ہزارسے کم ہے کو آٹے پرسبسڈی دی جارہی ہے۔
پیرکو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم متنازع فیصلے کا شکار ہوا 4 اپریل کے حوالے سے چیف جسٹس سے گزارش کروں گا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی مشکلات کے باوجود کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ساڑھے 15 ارب روپے کی سبسڈی رمضان میں دی جائیگی غریبوں کو آٹا فراہم کیا جائیگا جن افراد کی تنخواہ 55 ہزار روپے سے کم ہے انکو بھی دو،دو ہزار دیئے جائیں گے پہلے فیز میں 29 مارچ سے لیکر 2 اپریل تک 1616422 مستحق افراد کو آٹے کی مد میں پیسے مل چکے ہیں ان کاموں کی کوئی تصویر نہیں بنائی کوئی چھچھورپن نہیں ہوا،اب تک 7.6 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 15 اپریل تک تمام 78 لاکھ افراد کو رقم فراہم کردی جائیگی،انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا کام ہے قانون کی تشریح کرنا،الیکشن کمیشن کا کام ہے شفاف الیکشن کروانا،الیکشن کمیشن پارلیمانی کاموں میں دخل اندازی نہیں کرسکتا ہرادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئے۔