Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے عوامی رابطے کا ایک اور ذریعہ قائم کرلیا |

ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے عوامی رابطے کا ایک اور ذریعہ قائم کرلیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر اور سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے عوامی رابطے کا ایک اور ذریعہ سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ متحدہ پاکستان کی قیادت سنبھالنے اور رکن قومی اسمبلی ہونے کی وجہ سے اکثر بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں اور مسائل یا عوامی معاملات اُن تک نہیں پہنچ پاتے۔

دور جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے اہم فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا پر عوامی رابطے کیلیے ٹویٹر پر  متحرک ہوگئے ہیں۔

ٹویٹر پر متحرک ہونے کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اب سوشل میڈیا پر عوامی اور سیاسی مسائل کو اجاگر کرنے کیلیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئی ہے، جس کی باگ دوڑ فی الوقت مصطفیٰ کمال کے پاس ہے اور وہ ہی سوشل میڈیا کی بطور سربراہ نگرانی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا یہ اکاؤنٹ مارچ 2023 میں بنایا گیا، جس کو اب تک 773 لوگوں نے فالو کیا ہے جبکہ اس سے کسی بھی ٹویٹر اکاؤنٹ کو فالو نہیں کیا گیا۔

اکاؤنٹ سے ایک ہی ٹویٹ کیا گیا، جو مبینہ طور پر متنازع مردم شماری سے متعلق ہے۔ اس ٹویٹ میں ایم کیو ایم کنونیئر نے ایک قول شیئر کیا جس میں لکھا ہوا تھا’جو قوم مردم شماری کرنے کی اہلیہ نہ رکھتی ہو وہ مردم شناسی کیسے کر پائے گی‘۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی مذکورہ اکاؤنٹ کو خود استعمال کریں گے اور وہ اس پر مینشن کر کے بھیجے گئے مسائل پر بھی اقدامات کریں گے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ہمیں ای میل کرسکتے ہیں۔