کراچی: سینٹرل جیل کا قیدی ایم کیو ایم کا کارکن حمید عرف پپو دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ حمید عرف پپو دل کے عارضے میں مبتلا اور کافی عرصے سے بیمار تھا۔ملزم حمید 2016 میں جیل لایا گیا اور اس کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ملزم حمید پر 2001 سے قتل اور انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حمید کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا۔
ایم کیو ایم کارکن کے نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج سی او سی سمیت دیگر نے شرکت کی۔