لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔
عدالت نے 13 اپریل تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ۔
قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے کہاکہ عمران خان کو شدید ترین سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔
عدالت نے استفسار کیا آپ صرف یہ بتائیں عمران خان عدالت پیش ہوں گے یا نہیں ؟