اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی ہے۔
نواز شریف 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز , نواز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
نواز شریف کا دورہ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل
