کراچی : کامران چورنگی گلشن اقبال کا رہائشی 2 بچوں کا باپ پراسرار طور پر کلفٹن سے لاپتہ ہوگیا۔30 سالہ عاطف ولد عاشق حسین 3 اپریل کو گھر سے کلفٹن کلاک ٹاور کے لئے نکلا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک پراسرار طور پر لاپتہ ہے ۔
اہل خانہ نے اس سلسلے میں ساحل تھانہ گمشدگی کی اطلاع کردی ہے ۔عاطف گھر سے نکلتے وقت کالے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کیاہوا تھا۔ اہل خانہ اور ان کی اہلیہ شدید پریشانی کا شکارہے۔
لاپتہ عاطف کے اہل خانہ نے پولیس حکام اور حکومت سےاپیل کی ہے کہ وہ عاطف کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں ۔
2 بچوں کا باپ عاطف کلفٹن سے پراسرار طور پر لاپتہ،اہل خانہ کی مدد کی اپیل
