Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ہتھنی ’’نورجہاں ‘‘ کے علاج کے لئے عالمی ماہرین کی 7 رکنی ٹیم پہنچ گئی |

ہتھنی ’’نورجہاں ‘‘ کے علاج کے لئے عالمی ماہرین کی 7 رکنی ٹیم پہنچ گئی

کراچی : کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کے علاج کے لئے عالمی ماہرین پر مشتمل سات رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی جنہوں نے منگل کے روز چڑیا گھر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی اور ہتھنی نور جہاں کے انکلوژر کا دورہ کیا،عالمی ماہرین کی ٹیم کا ہھتنی کے صحت ہونے کے 50 فیصد امکان اظہار،طبی ماہرین کی ٹیم نے ہتھنیو کے کیچ کو ناکافی قرار دے دیا،نورجہاں کو جوڑوں میں تکلیف اور آرتھرائیڈز بھی ہے۔
مصر، بلغاریہ، جرمنی اور آسٹریا کے ماہرین پرمشتمل ایک وفد آج چڑیا گھر پہنچا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے ہتھنی کے علاج سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین، ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی، چڑیا گھر کے ویٹنری ڈاکٹر عامر اسماعیل، عابدہ رئیس، پاکستان اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کی ڈائریکٹر ماہرہ عمر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ان ماہرین کا تعلق جانور کی فلاح و بہبود کی تنظیم فورپاز(Four Paws) سے ہے اور یہ تنظیم دنیا بھر میں جانور کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے عالمی شہرت رکھتی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھنی کے علاج کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ادویات، ایکسرے، کرین اور ہاتھی انکلوژر میں لائٹنگ کا خصوصی انتظام کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی ٹیم فور پاز ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر نے ہتھنی نورجہاں کی صحت کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہتھنی نورجہاں کی اسکن میں فنگس ہے اس کے علاوہ نورجہاں کو جوڑوں میں تکلیف اور آرتھرائیڈز بھی ہے۔
ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں کو یا کوئی چوٹ لگی ہے یا دوسری ہتھنی سے لڑائی کی صورت میں تکلیف شروع ہوئی ۔ڈاکٹر عامرکا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود چاروں ہتھنیوں کو کسی بہتر ماحول میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے بدھ کے روز وہ ہتھنی نور جہاں کا باقاعدہ علاج شروع کریں گے اور اگر معمولی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہتھنی کو جوڑوں کا درد لاحق ہے جس کے باعث اس کی ایک ٹانگ متاثر ہو رہی ہے اور ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامناہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فورپاز کی تنظیم کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں چڑیا گھر میں خوش آمدید کہا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فور پاز کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ہماری دعوت پر ان کا کراچی آنا اس تنظیم کے اراکین کا جانوروں سے محبت کا خصوصی اظہار ہے۔