کراچی ،لاڑکانہ: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہروقت الیکشن کیلئے تیارہیں اگرلارجربینچ نہیں بنتا تو تاریخ چیف جسٹس کو یاد رکھے گی،پیپلزپارٹی پہلی بارکراچی میں میئربنانے جارہی ہے،دوسرے جج صاحبان نے جوڈیشل نوٹ ذریعے کہلوایا،پنجاب الیکشن پرسوموٹو بنتا ہے،آپکے ججزآپ کیخلاف ہیں اہم ترین قومی معاملے پرفل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے اور مارشل لا لگنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پا کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب ہم ملک میں کسی اور کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے تو سپریم کورٹ میں بھی کسی کی آمریت تسلیم نہیں کریں گے۔
لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’جنرل ضیا کے مارشل لا کی اور فوجی عدالتوں سے کارکنوں کو سزائے موت کی توثیق بھی ان ہی عدالتوں نے کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ چلتے چلتے مشرف تک پہنچا اور مشرف نے جب بے نظیر کے خلاف زیادتیوں پر معافی مانگی تو افتخار چوہدری نے این آر او کا شور مچا کر ایک نئی روایت قائم کی۔
بلاول نے کہا کہ افتخار چوہدری کو پی پی کے جیالوں کی جدوجہد نے بحال کروایا اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں بحال کیا تو بطور چیف جسٹس مشرف کو آئین توڑنے کی سزا دینے کے بجائے آئین بچانے پر گیلانی کو سزا دی گئی اور انہیں گھر بھیجا گیا، پھر دوسرے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو عدالت میں گھسیٹا گیا اور اُسے راجہ رینٹل کا نام دیا گیا مگر آج بھی اُسی کی پالیسیاں چل رہی ہیں، کسی کو کچھ شرم اور حیا ہے۔
بلاول نے کہاکہ سب نے گزارش کی کہ اس معاملے کی سماعت فل کورٹ کرے،عدلیہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے،ان تین ججزصاحبان کو سوچنا چاہیے کہ کیا ہورہا ہے یہ کوئی عام ٹرائل نہیں ہورہا ہے کہ یہ سپریم کورٹ کا ٹرائل چل رہا ہے جج اورکورٹ کا سنا تھا اب تو رجسٹرار نوٹیفکیشن ذریعے فیصلہ اڑا سکتا ہے،وہ اپنے کردارسے ثابت کریں کیا وہ عدلیہ ہے،یہ سپریم کورٹ کا ٹرائل ہے و آئین کا تحفظ کرنیوالا ادارہ ہے یا ٹائیگرفورس بنانا چاہتے ہے،وہ اپنے کردارسے ثابت کریں کیا وہ عدلیہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان مشرف کا چیف پولنگ ایجنٹ تھا ان تین ججوں پردیگرججزنے عدم اعتماد کا اظہارکردیا ہے اس وقت پاکستان کی سیاست یرغمال ہوچکی ہے،ہمارے سیلاب متاثرین کا پیسہ تخت لاہورکی لڑائی پرلگے گا اس پرہم احتجاج کرینگے ہروہ شخص پی ٹی آئی میں شامل ہے جو غیرجمہوری تھا دہشتگردی پرقابو پاکرجیت چکے تھے لیکن نالائق وزیراعظم مسلط کیا گیا اس نے دہشتگردوں کو رہا کروایا اسکے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان ایک بارپھردہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی پرویزمشرف جنکے چیف پولنگ ایجنٹ عمران خان تھے نے آئین میں غیرقانونی اورغیرجمہوری شقیں شامل کیں۔
بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو کے ساتھ کراچی پولیس چیف دفتر پر دہشتگردی کے حملے میں شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری کے گھر پہنچ گئے ۔ اہلخانہ کے ساتھ فاتحہ خوانی اور تعزیت بھی کی ۔