کراچی ،لاڑکانہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قائدعوام کے مزار پر حاضری دی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شہداء کی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شہید میر شاہ نواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری اور شہدائے جمہوریت کے مزار پر جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعا کی۔