کامران ٹیسوری گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اکثر عوام میں نظر آتے ہیں اور وہ خود کو عوامی گورنر کہلوانا ہی پسند کرتے ہیں، اس کی ایک وجہ جہاں اُن کی شہرت میں اضافے کا سبب ہے وہیں دوسری طرف وہ اپنے ہمراہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور عہدیداران کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تاکہ شہر میں عوامی سطح پر متحدہ کا مثبت چہرہ اور تشخص قائم کیا جاسکے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں افطار کیلیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے کے بعد ایک روز قبل اعلان خواتین کےلیے خاص اعلان کیا۔
کامران ٹیسوری نے ایک روز قبل اپنے اس اعلان میں بتایا کہ چاند رات پر گورنر ہاؤس میں خواتین کو بالکل مفت مہندی لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ وہاں آنے والی بچیوں اور لڑکیوں سمیت تمام کو چوڑیاں تحفے میں دی جائیں گی۔
ہم مرد حضرات محترم گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چاند رات کو گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیئے چوڑیوں اور مہندی کا اہتمام ہے تو مردوں کے ہیئر کٹ ، خط اور شیو کے لیئے نائی کا بھی اہتمام کریں ۔مردوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک آخر کب تک چلے گا ۔ جنید رضا زیدی میڈیا… pic.twitter.com/qOLmXeNhoO
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) April 3, 2023
اس کے علاوہ گورنر سندھ نے شہریوں کو عید کے روز شیر خرمہ کی دعوت دی اور انہیں گورنر ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔
اس ساری صورت حال میں جہاں خواتین خوش ہیں وہیں کچھ لڑکوں کمتری کا بھی شکار ہورہے ہیں اور انہوں نے گورنر سندھ سے اپنے لیے بھی سہولت مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جنید رضا نے سب سے پہلے اس بات پر آواز بلند کی اور لکھا کہ کامران ٹیسوری چاند رات پر گورنر ہاؤس میں لڑکوں کے بال کٹوانے، خط بنوانے اور شیو کے لیے بھی اہتمام کروائیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’ہم مردوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کب تک چلے گا‘۔
یاد رہے کہ عید کی چاند رات پر حجاموں کی دکانوں میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان بال کٹوانے یا حجامت بنوانے سے رہ جاتے ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ہمیں ای میل کرسکتے ہیں۔