لندن : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو با ئے بائے کہہ دیا، اب اس کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ کو دے دی۔
رپورٹس کے مطابق اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ، اس کتے جس کا نام ’کوباسو‘ ہے، کی شکل نظر آئے گی۔
خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا اڑا دی، کتا رکھ لیا
