کراچی: دیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے بریانی سینٹر لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق بسم اللّٰہ چوک پر واقع مدینہ بریانی سینٹر پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ملزمان آئے۔
ملزمان نے دکان پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر 70 ہزار روپے کے علاوہ موبائل فون لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔