ممبئی : بالی وڈ اسٹارکرشمہ کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ میں پولیس آفسر کا کرادر ادا کررہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پرفیکٹ کردار کے لئے انہوں نے شوٹنگ کے دوران رات میں کھانا پینا بھی چھوڑ دیا۔
بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور طویل عرصے بعد اداکاری کی دنیا میںواپس آرہی ہیں ۔ وہ جلد ہی نئی آنے والی ویب سیریز ’براؤن‘ میں نظر آئیں گی۔ ۔سیریز میں کرشمہ ریتا براؤن نامی پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔
کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں پرفیکٹ نظر آنے کے لیے کافی محنت کر رہی ہیں۔