لاہور : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیڈول جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی، اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
