Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران نیازی آج بھی لاڈلا ہے ، ناصر شاہ کی تنقید |

عمران نیازی آج بھی لاڈلا ہے ، ناصر شاہ کی تنقید

کراچی: وزیربلدیات سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ انصاف اگر سہولت کاری کی گنجائش پیدا کرنے لگے تو بہت خطرناک ثابت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایسا لاڈلا ہے جو کسی قانون کی پاسداری کرنا تو دور کی بات بلکہ قانون کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی قانون سے بالاتر نہیں جبکہ عمران نیازی آج بھی لاڈلا ہونے کی بنا پر عدالت میں داخل ہونے سے پہلے ہی ریلیف حاصل کرلیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آخر نیازی کو اس حد تک سپورٹ کرنے کی کیا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا، پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا اور پولیس پر حملہ کیا وہ آزاد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ کے سہولتکار تمام اداروں میں موجود ہیں ، امریکی ٹرمپ نے اپنے پیسے پر سیاست کی جب کہ پاکستانی ٹرمپ نے سیاست میں چندے اور فلاحی پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تین ٹرمپ پیدا ہوئے، ایک امریکا میں،ایک عمران کی شکل میں پاکستان میں اور ایک مو دی کی شکل میں انڈیا میں موجود ہیں ۔ تینوں ٹرمپس نے نفرت، جلائو گھیراوئو، توڑ پھوڑ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا سہارا لیا جو اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ٹرمپ نے ہل اسٹیشن،انڈین ٹرمپ نے بابری مسجد کو شہید کیا اور پاکستانی ٹرمپ نے پی ٹی وی پر حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹرمپ اپنی گندگی سیاست ، اداروں پر جھوٹے الزامات اور اپنے کیسز سے بھاگنے والا بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوگا۔