Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں آٹے کے سنگین بحران کا خدشہ پیداہوگیا | زرائع نیوز

کراچی میں آٹے کے سنگین بحران کا خدشہ پیداہوگیا

کراچی: محکمہ خوارک نے فلور ملز کی اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کو ضبط کرلیا، جس کئے باعث کراچی شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک سندھ اور فلور ملز کے درمیان کراچی میں گندم کی ترسیل پر تنازع شدت اختیار کر گیا، آٹا چکی مالکان کے مطابق کورنگی میں ملز کے لیے گندم لانے والے ٹرکوں پر محکمہ خوراک نے چھاپے مارے۔
محکمہ خوراک سندھ نے کورنگی اور کاٹھوڑ میں فلور ملز کی گندم کے ٹرک روک لیے اور اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کو ضبط کرلیا، جس کے باعث شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ 12 ٹرکوں پر لدی 500 ٹن سے زائدگندم ضبط کی گئی ہے ، کراچی کی70 سے زائد فلور ملز کواندرون سندھ سے گندم آتی ہے، فلارملزایکس مل 128 روپے فی کلو گرام آٹافراہم کررہی ہیں۔
چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرئو ف عیسیٰ کے مطابق کراچی میں چکی کا آٹا ایک سو پچاس سے ایک سو ساٹھ روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز سے گندم لانے والے 50 سے زائد ٹرالر روک لئے تھے ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامرنے کہاکہ کراچی میں گندم ختم ہوچکی ہے شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔