Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع |

بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع

کراچی:ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل2023 ء تک توسیع کردی گئی۔
بی کام سال اول(فیل ہونے والے) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 15400 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
2016 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایسے امیدوارجو 2013 ء یااس سے پہلے آخری بار امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔
سالانہ امتحانات 2022 ء میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ 10000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔