راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں اہم کمانڈرسمیت 8دہشتگردمارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا،فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگردہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران سپاہی حامد رسول جام شہادت نوش کرگئے،31سالہ شہیدسپاہی حامد رسول کاتعلق راولپنڈی سے تھا۔آپریشن کے دوران2افسران سمیت4 سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔
مارے جانے والوں میں دہشتگردکمانڈرجان محمد عرف چراغ شامل ہے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارو دبھی برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزاورشہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔