اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان نے 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی، عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8 کیسز میں عبوری ضمانت پر ہیں ۔
سابق وزیراعظم نے سکیورٹی واپس لینے پر بھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: