Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاپتہ افرادکیس میں پیشرفت نہ ہوئی تو ڈی آئی جی کو جیل بھیج دیں گے, سندھ ہائیکورٹ |

لاپتہ افرادکیس میں پیشرفت نہ ہوئی تو ڈی آئی جی کو جیل بھیج دیں گے, سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ کورٹ میں 7 سال سے لاپتہ سمیر آفریدی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس نعمت اللّٰہ نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہ کیا تو ہم ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے۔
عدالت نے پولیس، جے آئی ٹیز اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس نعمت اللّٰہ نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟۔
انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہ کیا تو ہم ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے۔عدالت نے پنجاب، خیبر پختون خوا اور دیگر علاقوں میں قائم حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کر لی اور اے وی سی سی، سی ٹی ڈی کو بھی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 8 مئی تک شہری سمیر آفریدی کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا