Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قومی اسمبلی : سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور |

قومی اسمبلی : سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اقلیتی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے، سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف قرارداد خالد مگسی نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کو خلافِ آئین فیصلے پر عمل نہ کرنے کا پابند کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
قرار داد کے مطابق ایوان سیاسی استحکام کیلئے ملک میں ایک ہی وقت میں عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے، وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کردی گئی ہے، ایسا عمل سپریم کورٹ کی روایات اور نظائر کے صریحاً خلاف ہے۔