ممبئی : بھارت کے مشہور یوٹیوبر پرم سنگھ نے سکھ مت چھوڑ کر دین اسلام قبول کرلیا ہے۔پرم سنگھ اکثر اسلامی ویڈیوز بناتے تھے اور لوگوں کو یوٹیوب سے لاکھوں روپے کمانے کے طریقے بتاتے رہتے تھے، ان سے اکچر لوگ سوال کرتے تھے کہ آپ اسلامی ویڈیوز کیوں بناتے ہیں جبکہ آپ کا تعلق تو سکھ فیملی سے ہے؟
اس پر حال ہی میں پرم سنگھ نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لوگوں کو بتایا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا۔پرم نے ابھی تک ویڈیو کا صرف ایک حصہ اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ● اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ ● میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں بیشک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ میں نے اسلام قبول کرلیا، ہاں میں مسلمان ہوگیا ہوں۔
مشہوربھارتی یوٹیوبر پرم سنگھ نے اسلام قبول کرلیا
