کراچی:چڑیا گھر میں ہتھنی کی بیماری میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، خالد ہاشمی پر جانوروں کی دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام ہے۔گورنر سندھ کامران ٹسوری نے ہتھنی کے آپریشن کے وقت خالد ہاشمی کی غیر موجودگی پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب خالد ہاشمی کا کہناہے کہ ایڈمنسٹریٹر کو بتا دیا تھا کہ میری والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے ہتھنی کے آپریشن کے وقت نہیں آ سکا۔
ہتھنی ” نور جہںاں ” کی بیماری میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
