عیدالفطر سےقبل ملازمین کی تنخواہیں یقینی بنائی جائیں کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے
ادارہ ترقیات کراچی ملازمین کی ما ہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی کو عیدالفطر سے قبل لازمی طور پر یقینی بنایا جائے
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے
کے ڈی اے ایمپلائز یونین (CBA) اجتماعی سودا کار یونین کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد کیا گیااجلاس میں کے ڈی اے یونٹ کے جوائنٹ انچارج عمران حسین،کے ڈی اے ایمپلائز یونین (CBA)کے چیئرمین محمد عبدالمعروف،جنرل سیکرٹری قمر عباس،صدر ندیم کھوکھر،ذیشان ملک اور عادل خان موجود تھے۔ اس موقع پر ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ ایمپلائز یونین کے ڈی اے انتظامیہ کو یہ آگا ہ کرنا چاہتی ہے
کہ سندھ گورنمنٹ کے آرڈرکے تحت ما ہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی عید الفطرسے قبل لازمی ادا کی جائے ایمپلائز یونین(سی بی اے) کے ڈی اے انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ کنٹریکٹرز، ٹھیکیداروں کے بل کی ادائیگی کے ڈی اے کی ریکوری سے نہ کی جائے اور اس سلسلے کو بند کیا جائے
اور عید الفطرسے قبل اگر کنٹریکٹرز، ٹھیکیداروں کو چیکوں کی ادائیگی کی گئی تو ایمپلائز یونین اس قسم کے ہراقدام کو روکے گی اور اگر تنخواہوں کی ادائیگی کو عید الفطرقبل یقینی نہیں بنایا گیا تو ایمپلائز یونین (سی بی اے)ادارے کی بندش پر مجبور ہوگی اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری کے ڈی اے انتظامیہ پر ہوگی لہذا کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) کے ڈی اے انتظامیہ سے گذارش کرتی ہے کہ سندھ گورنمنٹ کے آرڈرکے تحت ما ہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی عید الفطرسے قبل لازمی طور پر ادا کر دی جائے
تاکہ ادارے کے ملازمین جن کا گزارا اوقات اپنی تنخواہ پر ہے عیدالفطر کی خوشیاں کیسے منائیں گے اس لئے ما ہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے جلد از جلد احکامات جاری کئے جائیں تاکہ ادارے کے ملازمین میں پائی جانے والی پریشانی و بے چینی دور ہو سکے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیوں منا سکیں آخر میں ایمپلائز یونین (CBA) کے ایک وفدنے ممبر فنانس کاشف خان ، اے اوبکس ارشد افتخار اور کیش برانچ کے انچارج ندیم تاج سے ملاقات کی۔