Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اداکارہ تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ کیا بتائی ؟ |

اداکارہ تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ کیا بتائی ؟

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ایک انٹرویو میں تارا محمود نے بتایا کہ انہیں کبھی شادی کی خواہش محسوس نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھی، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہا, تاہم اب جب اداکارہ اپنی زندگی کے ایک خاص موڑ پر پہنچ چکی ہیں، تو ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس حوالے سے سوچ رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دباؤ میں آکر نہیں کرنا چاہیے-