Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پیپلز پارٹی جتنی کوشش کرلے میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا: حافظ نعیم |

پیپلز پارٹی جتنی کوشش کرلے میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا: حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم کرنے پر پیپلز پارٹی بھی کچھ نہیں کہتی ۔
کراچی کے عوام کی حقیقی آبادی قانونی طور پر شمار ہوگئی تو اس کے اقتدار کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا اور سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی سے بھی آسکتا ہے۔
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے مئیر ہمارا ہی ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرو اشاعت کے تحت ادارہ نور حق میں صحافیوں کے اعزاز میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ہماری درست تعداد شمار نہ ہونے کی وجہ سے ہی وسائل میں حصہ اور ملازمتوں میں کوٹہ کم ملتا ہے اور سندھ میں دیہی و شہری تقسیم کی بنیاد پر بھی الگ سے کوٹہ سسٹم لاگو ہو تا ہے اگر آبادی کا درست شمار ہو جائے تو سندھ میں ایک توازن قائم ہوجائے گا۔