اسلام آباد :سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔
زرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر کارروائی شروع کر نا قبل از وقت تھی۔
جس انداز سے کارروائی ہوئی اس سے عدالت سیاسی تنازعات کا شکار ہوئی۔ کارروائی شروع کرنے سے سیاسی جماعتوں کو عدالت پر اعتراض اٹھانے کی دعوت دی گئی۔ اس قسم کے اعتراضات سے عوام کے عدالتوں پر اعتماد پر اثر پڑتا ہے۔
تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران بھی عدالت میں اعتراضات داخل کئے گئے۔
ملک کی سیاسی صورت حال بہت زیادہ آلودہ ہے۔ عدالت کو درخواست گزار کی نیک نیتی بھی دیکھنی چاہئے۔
سیاست دان تنازعات عدالت میں لانے سے ہارتے یا جیتتے ہیں تاہم عدالت ہر صورت ہار جاتی ہے۔