دمشق : الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر میں ننھے بچوں نے ذوق و شوق سے باجماعت نماز ادا کرکے دنیا بھر میں مسلمانوں کے دلوں کو تسخیر کرلیا۔
ننھے بچوں کی نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ امامت کروا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو صارفین کی بڑی تعداد بے حد پسند کررہی ہے اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے نظر بد سے بچانے اور استقامت کی دعا دے رہی ہے جبکہ ایک غیر مسلم صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔
کیلوین نامی اس صارف کا کہنا ہے وہ عربی سمجھنے سے قاصر ہے اور ویڈیو میں ادا کی گئی آیات بھی اسے سمجھ نہیں آرہی لیکن اس نے بتایا کہ وہ غیر مسلم ہے لیکن پھر بھی اسے انگریزی زبان میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا پسند ہے۔
الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں۔
Children practicing Salah at the Amir Abd al-Qadir al-Jazairi Mosque in Constantine, Algeria. pic.twitter.com/fxegeLGmGP
— • (@Al__Quraan) April 1, 2023