کراچی: ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 15 کلو اسلحے کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر عدنان ہاشمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ غیر ملکی پرواز سے استنبول سے کراچی پہنچا تھا۔
اینٹی نارکوٹس فورس نے عدنان ہاشمی کے سامان کو شک کی بنیاد پر روکا، جسے چیک کیا تو سامان سے رائفل کے پرزے برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والے رائفل کے پرزوں کا وزن 15 کلوگرام ہے، عدنان ہاشمی کے پاس رائفل کے پرزے لے جانے کےلیےاتھارٹی لیٹر نہیں, کسٹم اسٹاف کے پاس حراستی رپورٹ درج کرائی گئی ہے، جبکہ مسافر سے تحقیقات جاری ہیں
ذرائع کے مطابق مسافر عدنان ہاشمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ غیر ملکی پرواز سے استنبول سے کراچی پہنچا تھا۔
کسٹم اسٹاف کے پاس حراستی رپورٹ درج کرائی گئی ہے جبکہ مسافر سے تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے اسلحے کے پرزے برآمد
