Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فیصل سبزواری کا موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار |

فیصل سبزواری کا موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار

کراچی: وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017 میں ہمیں مردم شماری میں محض ایک کروڑ 60 لاکھ گنا گیا۔
اس مردم شماری میں لاہور کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ کی گنی گئی،تحریک انصاف سے یہ تحریری معاہدہ کیا کہ ہماری مردم شماری کو درست کریں۔ انہوں نے نہیں مانا تو ہم نے 2019 میں ان کی کابینہ چھوڑ دی۔میں وفاقی وزیر ہوتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ موجودہ ڈیجیٹل مردم شماری پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہے،اس مردم کو شفاف کرنا ہے تو نادرا سے مدد لینا ضروری ہےاگر ہم درست گنے نہیں جائیں تو ہمیں درست ٹیکس کا حصہ بھی نہیں ملے گا۔ پاکستان میں آبادی کے تناسب سے وفاق صوبوں کو ٹیکس دیتا ہے۔