کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں رسالہ کے قریب بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سبحان اور مظہر علی کو فائرنگ تبادلے کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، 2 موبائل فونز اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔
ملزمان نے چند روز قبل جوڑیا بازار میں تاجر سے بھتہ طلب کرنے کیلئے دھمکی آمیز خط لکھا تھا۔