Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لندن پراپرٹی جانے کے بعد الطاف حسین کی امداد کی اپیل |

لندن پراپرٹی جانے کے بعد الطاف حسین کی امداد کی اپیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں سے رقم بھیجنے کی اپیل کردی۔

لندن میں گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم نے تین گھنٹے طویل پریس کانفرنس کی، جس میں وہاں موجود صحافی شریک تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے بھی صحافیوں نے شرکت کی اور مختلف سوالات کیے۔

ایک سوال کے جواب میں بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ ’پراپرٹی کیس کے بعد ہم نظرثانی اپیل دائر کریں گے اور اگر اُسی جج نے درخواست سننے سے انکار کیا تو پھر ہم عدالت جائیں گے‘۔

عدالت جانے پر وہاں بیٹھے صحافی نے کہا کہ ’عدالتی اخراجات تو بہت زیادہ ہیں اور اس کی فیس تقریباً پراپرٹی کی نصف قیمت ہوگی۔

اس پر الطاف حسین نے کہا کہ ’میرے پاس جوش ، جذبہ اور ہمت ہے مگر پیسے نہیں ہیں، دنیا بھر میں سننے والوں سے کہتا ہوں کہ اپنے الطاف بھائی کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر میرا گھر چلا جاتا ہے تو کوئی بات نہیں میں سڑک پر رہوں گا، میں قربانی دینا اور لڑنا جانتا ہوں، سب کروں گا مگر اپنی قوم کا مقدمہ لڑوں گا اور کسی صورت بھی نہیں جھکوں گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نظر ثانی درخواست میں جج وہ نہیں ہوگا البتہ میرے وکیل وہی ہوں گے کیونکہ وہ کیس کے بارے میں بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں‘۔