Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں 3 ماہ کے دوران کتنی وارداتیں ہوئیں ؟رپورٹ میں تفصیلات جانیئے ! |

کراچی میں 3 ماہ کے دوران کتنی وارداتیں ہوئیں ؟رپورٹ میں تفصیلات جانیئے !

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے نئی فورس کےقیام،خصوصی موٹر سائیکل دستوں،ایس ایس یو کے اسکیٹنگ کمانڈوزکی تعیناتی سمیت حکومت سندھ اور پولیس کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں۔
سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے تین ماہ میں 21 ہزار 544 وارداتیں رپورٹ ہونےکی تصدیق کردی ہے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ اورپولیس کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئی ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت چلانے کے لیے قانون سازی اورخصوصی عدالتوں کے لیےرواں برس بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں اسٹریٹ کریمنلرزکوکنٹرول کرنےکے لیے شاہین فورس کے تجربے سمیت کئی تدابیرجن میں اسٹریٹ کریمنل کوقابوکرنےکے لیے ایس ایس یو کےسکیٹنگ کمانڈوزکی تعیناتی اس کے علاوہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سندھ پولیس کےکمانڈوزکی ایک بڑی تعدادکو موٹرسائیکل اسکواڈکے ہمراہ شہر کے مختلف کرائم ہاٹ اسپاٹ پر تعینات کرنےاوراسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی مجرموں کے پیروں میں برقی کڑالگانےکی تجویز شامل تھی مگران میں کسی ایک پربھی ٹھوس پیش رفت نہ ہونےکی وجہ سےکراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کی یومیہ شرح 153 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تین ماہ میں ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کی جان لے لی اور ملزمان کی فائرنگ سے 150 شہری زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ابتدائی تین ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 21 ہزار 244 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جبکہ رواں برس یہ تعداد 21 ہزار 544 رپورٹ ہوئی ہیں۔

جنوری میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ شرح 233 رہی، فروری میں 243 اور مارچ میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ شرح 239 رپورٹ ہوئی ہے۔سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں موبائل فون چھیننے سے ذیادہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں، تین ماہ کے دوران موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی 13 ہزار 859 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنی ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تین ماہ کے دوران مختلف مقابلوں میں ایک درجن سے زائد اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے اور 200 زخمیوں سمیت 650 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے گئے تاہم اسٹریٹ کرائم پر موثر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔