کراچی :ڈرگزریگولیٹری اتھارٹی سندھ اور نیوکراچی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمختلف قسم کی جعلی ادویات بنانےکےکارخانہ پرچھاپہ مارکر3 افرادکوگرفتارکرلیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد مینوفیکچرنگ یونٹ، 10 مختلف اقسام کی مشین، 1000 مختلف اقسام کے اینٹی بائیو ٹک،انجیکشن، کھلی دوائی تقریباً 1 لاکھ، 70 کلوسالٹ خام کیمیکل، 35 عدد ڈائی برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیاگیا۔
ملزمان جمیل حسین ولدنذیرحسین ،ناظم ملک ولدیامین ملک ،وجاہت ملک ولداطہر ملک کوجعلی ادویا ت کے ساتھ تھانہ منتقل کردیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ برآمدہ جعلی دوائی زندگی بچانےوالی ادویات کی نقل تھی جس سے بڑے جانی نقصان کااندیشہ تھا،گرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا گیاہے۔
نیو کراچی میں جعلی دوائوں کے کارخانے پر چھاپہ،3 افراد گرفتار
