سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں فرانس پلٹ انتہائی قابل پروفیسر اقبال ساوند کو قبائلی تنازعات پر قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ میں فرانس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کر کے خدمت کے جذبے اور اپنے لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے وطن واپس آئے تھے۔
پولیس کے مطابق قبائلی تنازعات کے نام پر سندرانی برادری نے کار پر حملہ کر کے قتل کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبنہ طور پر قاتلوں کو فائرنگ کے بعد خوشی میں رقص کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کے بعد کشمور پولیس نے پروفیسر اجمل ساون کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔
پولیس کے مطابق قتل کی ایف آئی آر کو 2023/88 کا نمبر دیا گیا ہے، جو دفعہ 302، 149،365، 148، 147 384 اے اور اے ٹی اے کے تحت بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں دس نامعلوم جبکہ دو نعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔