کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے اگلے تین دن کے موسم کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر قائد میں گرمی کی جزوی لہر ہوسکتی ہے۔
آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق شہر قائد اگلے تین روز تک گرمی کی جزوی لہر لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری ہواؤں کی مختصر وقت کی بندش کے باعث ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔ دوپہر کو بلوچستان سے شمال مشرقی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔