ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کو مداح نے شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے طنزیہ جواب دے کر اسے تقریباً رد ہی کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک شخص نے سلینا جیٹلی کو پیغام بھیجا کہ ’میری صحت ٹھیک نہیں اور میرا خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے، مزید صحت خراب ہونے سے پہلے مجھے اپنے پاس بلالیں اور مجھ سے جلد از جلد شادی کرلیں۔
اس شخص نے مزید لکھا کہ ’میں گھر جمائی بننے کےلیے تیار ہوں، میری زندگی اور صحت کو بچائیں۔شادی کی پیشکش پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہی اس شخص کو طنزیہ جواب میں لکھا کہ میں اپنے شوہر اور3 بچوں سے پوچھ کر بتاؤں گی۔