Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دکھیاری ماں کی ہائیکورٹ کے دروازے پر دہائیاں ! |

بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دکھیاری ماں کی ہائیکورٹ کے دروازے پر دہائیاں !

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر بزرگ والدہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بیٹے کے قتل کا نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر والدہ نے کہا کہ ہمیں معاوضہ نہیں چاہیے بلکہ ملزمان کو گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دلوائی جائے۔
مقتول کے بھائی نے کہا ہے کہ پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دینے کے بجائے معاملہ جرگے کے حوالے کردیا اور جرگے نے قاتلوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش روہڑی کنال میں بہائی، ملزم رمضان بروہی نے قتل کے بعد لاش نہر میں بہانے کا جرگے میں اعتراف بھی کیا۔
خاتون کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو جمع کرا دی گئی ہے۔