Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رنگ برنگے جوڑے،چوڑیاں،کرتیاں !عید خریدار ی میں اضافہ،مارکیٹوں میں رش |

رنگ برنگے جوڑے،چوڑیاں،کرتیاں !عید خریدار ی میں اضافہ،مارکیٹوں میں رش

کراچی : رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں مارکیٹوں اوربازاروں میں رونق بڑھ گئی،عید الفطر کے ملبوسات کے لیے بازاروں میں خواتین کی خریداری سے دکانداروں کی بھی چاندی ہورہی ہے۔ دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کپڑے کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے،دکانداروں کا کہناہے کہ پچھلے سال کی نسبت بغیرسلے کپڑوں کی مانگ بھی کم ہوگئی ہے جبکہ خریدارمہنگائی کا شکوہ کرتے نظرآئے۔
رابی سینٹر میں قائم بغیر سلے کپڑوں کے دکاندار فیضان نے کہا کہ 30 برس سے میں یہاں کام کر رہا ہوں بغیر سلے کپڑے کی ہر سال پہلے سے مانگ کم ہوتی جارہی ہے اگر 1 ہزار گز کا کپڑا ہے تو 13 سو کا ہوگیا ہے۔چائنہ کے خالص سادہ کپڑے کی قیمت 470 سے 1 ہزار روپے گز تک جا پہنچی ہےاس لیے کراچی میں کم چل رہا ہے جبکہ پنڈی میں زیادہ مانگ ہے۔
جوہر چورنگی پر قائم کپڑا بازار میں کاندار الطاف کا کہنا تھا کہ عید سے ایک ماہ پہلے سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کپڑے کی فروخت کے نئے مراکز قائم ہوجاتے ہیں۔تیار ملبوسات کی قیمت عام طبقے کی پہنچ میں نہیں جس کی وجہ سے خواتین میں کپڑا خرید کر لباس سلوانے کا رجحان بڑھ رہا ہے مگر قیمت بڑھنے کی وجہ سے خریدار مایوس ہو رہے ہیں۔
خواتین مہنگائی کا شکوہ کرتی نظر آئیں ہر طبقے کے لوگوں کے لیے رمضان اور عید مالی اعتبار سے بہت بوجھ ساتھ لاتی ہے ۔ کوئی ایڈوانس تنخواہ لے کر رمضان اور عید کے خرچے پورے کرتا ہے، کوئی ادھار لیتا ہے، کوئی اپنی جمع پونجی نکالتا ہے۔ طارق روڈ میں خریداری کرتے ہوئے گلشن اقبال کی رہائشی رضیہ خاتون نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے اس مرتبہ عید کے ملبوسات سستا کپڑا لے کر دونوں بیٹیوں کیلئے اچھی سلائی کروا کر جوڑے بنواوں گی اور اپنے لیے سادہ لان کا 2 پیس شلوار قمیض خریدوں گی تا کہ عام دنوں میں بھی کام اجائے 2 ہزار والے 2 پیس کپڑے 25 سو روپے کا مل رہا ہے رضیہ نے کہا بچیاں سلے سلائے ملبوسات کی ضد کر رہی ہیں جو دیکھنے میں دیدہ زیب ہیں ان کو بغیر سلے کپڑے پر راضی کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
کپڑوں کی نئی ورائٹی کپڑا بازاروں میں لائی گئی ہیں شیفون ، آرگینزا ، را سلک، نیٹ، کھادی کپڑا، انڈین کپڑا ، کٹ ورک کی ڈزائن خواتین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ گرمی کی وجہ سے ہلکے رنگوں کے کپڑے زیادہ فروخت ہورہے ہیں جن میں سب سے زیادہ منٹ، ہلکے سبز، سفید، پنک، پھیکا ذرد رنگ کے کپڑے شامل ہیں۔ لڑکیاں گہرے رنگ جبک خواتین ہلکے رنگ کے کپڑے خرید رہی ہیں۔
خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے ملبوسات سمیت دیگر فیشن اور پسند کے معیار میں فرق اگیا ہے خواتین چاہتی ہیں کہ وہ عید پر دلکش نظر آئیں اور عید کی شاپنگ بھی ٹرینڈ کے مطابق کریں جب کہ ان کی نسبت نوجوان لڑکیاں شوخ اور نت نئے اسٹائل اپنانا چاہتی ہیں تاکہ عید جیسے موقع پر وہ بھی سب کی نظروں میں رہیں۔
کراچی میں کپڑوں کے اہم مراکز لیاقت مارکیٹ ، طارق روڈ، صدر،زینب مارکیٹ، جوڑیا بازار، بوہرہ بازار، بولٹن مارکیٹ ، بہادر اباد، دو تلوار، جاما کلاتھ، حیدری میں خواتین کا رش لگا رہا جو کہ چاند رات تک جاری رہے گا۔