راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کانشانہ بن گئی، دھماکے کے باعث پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شامل ہیں،37سالہ نائب صوبیدار حضرت گل کاتعلق لوئردیراور34سالہ سپاہی نذیراللہ محسودکاتعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے سے دہشتگردوں کو کلیئر کرنے کیلئے آپریشن کیاگیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔