کراچی: متحدہ عرب امارت کی نجی فضائی کمپنی ویز ایئر ابوظبی کو پاکستان سے پروازیں چلانے کی منظوری دے دی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یو اے ای سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ائیر لائن کو بھی متحدہ عرب امارات کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی جائے۔
متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابوظبی پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد جلد ہی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کو بھی یو اے ای میں آپریشن کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی کوئی اشارہ نہیں ملاہے۔
یواے ای کی ایئرلائن کو پاکستان سے پروازوں کی اجازت
