Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی جعلی اورسازشی مردم شماری قبول نہیں کرے گا،خالد مقبول |

کراچی جعلی اورسازشی مردم شماری قبول نہیں کرے گا،خالد مقبول

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو ایم کیو ایم کے بغیر چلانے کی کوشش ہوئی تو حکمرانوں کو ناکامی ہوگی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام برنس روڈ پردعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ شہرجعلی اورسازشی مردم شماری قبول نہیں کریگا،مردم شماری میں ہمیں گنا نہیں گیا تو تاریخ کی طرح آپکو بھی ہمیں تولنا پڑجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کثیرالمنزلہ بلند عمارتوں کو آپ نے صحیح نہیں گنا، جب آپ مظلوم کو دیوارسے لگائیں گے تو اسکی آواز بلند ہوگی،پاکستان ایک بہت بڑے معاشی بحران کا بھی سامنا کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اس شہرکی تعمیراورترقی سے ملک کا دائمی امن جڑا ہے،اس وقت مردم شماری کے نام پرشہری سندھ بالخصوص کراچی کیساتھ ایک بارپھرزیادتی ہورہی ہے اورکتنی عجیب بات ہے کہ مردم شماری جیسی بنیادی ذمہ داری بھی ایمانداری سے پوری نہیں کی جارہی جو ریاست مردم شماری درست نہیں کرا سکتی وہ اپنے ہونیکا جوازکھوبیٹھتی ہے۔
خالد مقبول نے کہاکہ بتایا جائے کیا ہم منتخب ایوانوں سے بھی باہرآجائیں؟ ایسا نہ ہو سندھ کے شہری مایوس ہوکرخود کو الگ کرلیں،سندھ کے شہری علاقوں سے متعلق ہمیشہ شکایات رہیں،کراچی کی آبادی متعدد بار 25 فیصد دکھائی گئی،حکومت میں شامل ہوتے وقت پہلا نکتہ ہی مردم شماری رکھا تھا۔