Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جنجال گوٹھ میں 3نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 8 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری ! |

جنجال گوٹھ میں 3نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 8 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری !

کراچی:سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں 3نوجوانوں پربدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں علاقہ مکینوں کی جانب سے عام افراد کو ڈاکو بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی،پولیس نے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ابتک 8 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث مذید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارے ہیں۔
کراچی میں مچھرکالونی جیسا ایک اورسانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا،واقعہ4اپریل کو پیش آیا تھا،رپورٹ گزشتہ روزکیا گیا۔سائٹ سپرہائی وے تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مقدمہ متاثرہ شخص کے بڑ ے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی 2دوستوں کے ہمراہ جارہا تھا۔رات8سے9بجے جنجال گوٹھ چوک پہنچا، وہاں25کے قریب افراد نے ان تینوں کو مشتبہ سمجھ کر پکڑلیا اور چور چور کا شور مچایا وہاں جمع ہونے والے افراد نے تینوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھائی کے بیان کے مطابق تینوں لڑکوں کے کپڑے پھاڑدیے اور ان کو ایک جگہ پر لے گئے اور پھر تینوں کو کمرے میں بند کرکے مارپیٹ کی گئی۔تشدد کرنے کے بعد تینوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈاکو بتا کر تینوں کو حوالے کیا گیا تھا، کسی کے پاس کوئی پستول یا ممنوعہ شے موجود نہیں تھی۔پولیس کے مطابق مقدمے کا نہ کوئی مدعی بنا اور نہ ہی کوئی ثبوت سامنے آئے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
علاقہ پولیس نے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے ابتک 08 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث مذید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارے ہیں۔
جنجار گوٹھ واقعہ پر تھانہ سائٹ سپرہائی وے میں درج مقدمہ الزام نمبر 389/2023 پر پولیس گرفتار ملزمان سے مذید ملزمان کی نشاندھی کی بابت تفتیش کررہی ہے۔