کراچی : رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان نے اپنے حلقے کورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے یوسی 5 کے کارکنوں سے خصوصی ملاقات کی۔ فہیم خان کارکنوں اور عوام میں گھل مل گئے ۔
اس موقع پر تنظیمی امور اور علاقے کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا.۔فہیم خان نے یوسی 5 کے چیئرمین کو رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جوائنٹ سیکریٹری چوہدری اویس ، منتخب کونسلر نثار احمد ،منتخب کونسلر عبید ،عدنان احمد ،سر عرفان ، سرفراز اور دیگرکارکن بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کورنگی ٹاؤن یو سی 05 کے کارکن عبدالقادر کے گھر جا کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت او ر دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے اس موقع پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین خصوصاً والد کا خلا کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے تمام لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے(آمین)۔
فہیم خان کا اپنے حلقے کا دورہ ،عوام میں گھل مل گئے، کارکن کے گھرجاکر تعزیت !
