کراچی ،لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ’’ایسٹر‘‘ کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں ۔اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔لاہور سمیت ملک بھر میں آج کے دن کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کا اصل پیغام پیار اور خوشی کا ہے اور یہ پیغام امن اور مذہبی ہم آہنگی لانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ’’ایسٹر‘‘ منائے گی
