Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
تاجر کو بھتے کےلئے پرچی دینے والے ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار |

تاجر کو بھتے کےلئے پرچی دینے والے ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے صدر، منگھو پیر اور بنارس سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی گروہ کے 2ملزمان گروہ سرغنہ محمد کمال خان اور عبدالقادر کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے ایک تاجر نے درخواست دی تھی کہ اسے افغانستان اور پاکستان کے مختلف نمبر ز سے کالز کرکے بھتہ کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ ملزمان افغانستان میں موجود پاکستان تحریک طالبان کے دہشت گرد افسر خان عرف ارشد کی ہدایات پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ملزمان کا گروہ کراچی کے مقامی تاجروں کے موبائل نمبرز افغانستان میں افسر خان عرف ارشد کے ساتھ شیئر کرتے، بھتہ وصول کرکے افغانستان ملک بھجواتے اور بھتہ نہ دینے والوں کو قتل یا زخمی کر دیتے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے 5تاجروں کے نمبر ز افغانستان ملک شیئرکرنے،بھتہ کی پرچیاں دینے اور2 تاجروں کو بھتہ نہ دینے پرقتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔