Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا |

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور : موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران میں وزیراعظم متحرک ہوگئے۔
چھٹی کے روز بھی شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی، فی الحال اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔