ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کرونال فراڈ کے مقدمے میں پھنس گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق کورٹ میں اداکارہ اور کرونال کیخلاف فراڈ اور چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ رجسٹر کیا گیا۔
فلم پروڈیوسر اجے کمار کی جانب سے شکایت پر عدالت نے متعدد مرتبہ اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کو طلب کیا لیکن دونوں حاضر نہ ہوئے جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو کی جائے گی۔
شکایت میں درج تفصیلات کے مطابق امیشا پٹیل اور ان کے پارٹنر نے پروڈیوسر سے ڈھائی کروڑ روہے ایک فلم ’دیسی میجک‘ بنانے کیلئے لیے اور انہوں نے سود کے ساتھ رقم لوٹانے کی یقین دہانی کرائی۔
’دیسی میجک‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2013 میں ہونا تھا لیکن وہ 2023 تک ریلیز نہیں ہوئی۔
پروڈیوسر نے اداکارہ اور ان کے پارٹنر سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔اجے کمار کو اداکارہ اور ان کے پارٹنر کی طرف سے رقم کے چیک دیئے گئے لیکن وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔